الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی طرف سے سندھ کے بارش زدہ علاقوں سکرنڈ،مہراب پور اور مورو میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا اورآج سانگھڑ ،ٹنڈوآدم اور شدادپور میں امدادی راشن تقسیم کیا جائے گا۔ |
|
تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی طرف سے سندھ کے بارش زدہ علاقوں سکرنڈ،مہراب پور اور مورو میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا ۔ یہ راشن صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات سید ضیا ء اللہ ایڈوکیٹ نے متاثرین سیلاب اور مستحق افراد میںتقسیم کیا ۔آج سانگھڑ ،ٹنڈوآدم اور شدادپور میں تقسیم کیا جائے گا۔ سکرنڈ کے 22دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اور 5سے 6فٹ تک پانی کھڑا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن نے سکرنڈ کے گردو نواع میں تین ماہ سے گیارہ خیمہ بستیاں قائم کی ہوئی ہیں جن میں 106خاندانوں کو روزانہ کی بنیاد پر راشن اور پینے کا صاف پانی دیا جا رہا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق 5سے 6فٹ تک پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنی زمینوں پر آباد ہونے کیلئے ایک سے دو سال تک لگ سکتے ہیں ۔ اب بھی سات ہزار سے زائد افراد کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار پڑے ہوئے ہیں ۔صدر الخدمت فائونڈیشن سکرنڈ راشد مکرم اور جنرل سیکٹری سید عقیل نے میز بانی کے فرائض انجام دیئے اور صدر الخدمت فائو نڈیشن ضلع گجرات سید ضیا ء اللہ ایڈوکیٹ اور گجرات کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ نے متاثرہ لوگوں کی مدد کرکے اسلامی بھائی چارے کی یاد تازہ کر دی۔یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے کل ساڑھے پینتیس ٹن 35.50 امدادی سامان جس کی کل مالیت بائیس لاکھ تیس ہزار روپے (,230,000/-) ہے جو کہ سندھ کے متاثرہ لوگوں کیلئے بھیجا ہی۔راشن میں 16.5ٹن آٹااور 19ٹن گھی ، چاول ، چینی، دال چنا ،دودھ ، پتی اورمرچ، ماچس اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل ہیں ۔اب تک الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات پچپن لاکھ (,500,000/-)روپے کا سندھ میں امدادی کام کر چکی ہی |
|